الہ آباد ہائیکورٹ میں مسلم ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف احتجاج

ریاستی ہائی کورٹ میں بائیکاٹ، ایس آئی کیخلاف کارروائی کیلئے تلنگانہ وکلاء کا مطالبہ
حیدرآباد۔16مارچ ( سیاست نیوز) ریاستی ہائیکورٹ میں وکلاء نے الہ آباد کورٹ میں ایڈوکیٹ محمد نبی کے پیش آئے قتل واقعہ کے خلاف آج بطور احتجاج بائیکاٹ کیا ۔ بتایا گیا کہ گدشتہ دو تین یوم قبل الہ آباد کورٹ میں ایڈوکیٹ محمد نبی اور سب انسپکٹر پولیس شیلندر کے مابین کسی معمولی مسئلہ پر بحث و تکرار ہوئی تھی جس پر برہم سب انسپکٹر نے اپنے سرویس ریوالور سے ایڈوکیٹ محمد نبی پر گولیاں برسائیں جس کی روشنی میں بتایا گیا کہ ایڈوکیٹ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع پر آج ریاستی ہائیکورٹ کے وکلاء نے اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ کے قتل واقعہ کے خلاف آج بطور احتجاج ہائیکورٹ ایڈوکیٹس نے عملاً ہائیکورٹ میں اپنے فرائض کا بائیکاٹ کیا ۔