الہ آباد میں گنگا اوریمنا کی سطح آب میں بتدریج کمی

الہ آباد، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیرتھ راج پریاگ میں گنگا اور یمنا میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے لیکن ابھی بھی سیلاب کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے ۔ ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے اچانک دریاؤں کی آبی سطح ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ابھی بنا ہوا ہے ۔محکمہ آبپاشی سیلاب سیکٹر کے انجینئر منوج سنگھ نے بتایا کہ اتراکھنڈ میں بارش ہو رہی ہے اور ٹہری اور نرورا ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر دریاؤں کی آبی سطح بڑھ سکتی ہے ۔