الہ آباد میں تین دنوں تک بڑے جانور کی قربانی کی اجازت : ہائیکورٹ

الہ آباد ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بڑ ے جانور کی قربانی کے تعلق سے الہ آباد ہائیکورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ میں مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین دنوں تک سلاٹر ہاؤس میں ذبیحہ کی اجازت دی ہے ۔ حالانکہ اترپردیش کی ریاستی حکومت نے بڑے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی لگارکھی ہے ۔ عرض گزار جاوید محمد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے مقامی انتظامیہ کو حکم دیا کہ بروقت ضروری انتظامات کئے جائیں ۔ عدالت نے کہا کہ بڑے جانور کی قربانی کھلے مقامات پر نہیں بلکہ مسالخ میں ہونی چاہئیے ۔