نئی دہلی : اکبر خان قتل معاملہ میں راجستھان سرکار اس وقت پریشانی کے دور سے گذر رہی ہے ۔جب حادثے کو لے کر راجستھان پولیس کے اعلی عہدیداروں نے تسلیم کیا ہے کہ پولیس سے غلطی ہوئی ہے۔اور یہ بھی کہا کہ اگر پولیس مستعدی سے کام لیتی تو یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا ۔اور اکبر خان آج زندہ ہوتا ۔
واضح رہے کہ راجستھان حکومت کے وزیرداخلہ گلاب چند کٹاریہ نے گزشتہ روز ادے پور میں ایک پروگرام میں خطاب میں کہا کہ اس معاملہ میں پولیس کی کوئی غلطی نہیں ہے او رپولیس نے ٹھیک کام کیا ہے ۔حالانکہ وزیر داخلہ گلاب چند نے ایک سہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس بات کی جانچ کرے گی کہ اس پورے معاملہ میں پولیس کا کیا رول تھا ۔
الور ایچ ایس اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر زخمی اکبر خان کو بر وقت اسپتال لے آتے تو اس کی جان بچ سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس جب اکبر خان کواسپتال لے کر آئی تب تک وہ مرچکا تھا ۔