حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک طالبہ نے چھیڑ چھاڑ اور مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ گوتمی جس نے آج خودسوزی کرلی، کل الوال پولیس سے رجوع ہوکر اپنی فریاد سنائی تھی۔ تاہم پولیس نے اس طالبہ کی فریاد کو مبینہ طور پر ان سنی کردیا اور غیر سماجی عناصر کے حوصلے بلند ہوگئے۔ لڑکی خوف اور رسوائی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی۔ اس لڑکی کی خودسوزی سے ساتھی طالبات میں خوف پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گوتمی کمار بستی علاقہ کے ساکن بالراج کی بیٹی تھی جو کل کالج روانگی کے وقت ہراسانی کا شکار ہوگئی تھی۔ مقامی روڈی اور اس کے ساتھی کے علاوہ ایک آٹو ڈرائیور پر لڑکی سے بدسلوکی کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ پولیس الوال مصروف تحقیقات ہے۔