الوال اور راجندر نگر علاقوں سے دو نعشیں برآمد

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز) الوال اور راجندر نگر پولیس نے پانی سے دو افراد کی نعشوں کو دستیاب کرلیا ہے ۔ الوال پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیا جو بلارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل حادثاتی طور پر ایک زرعی باؤلی میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20 تا 25 سالہ عمر والے ایک شخص کی نعش کو پولیس نے یریماوتی پیٹ کے تالاب سے برآمد کرلیا اور مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

ابراہیم پٹنم میں ایک شخص کا قتل
حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ ادی پٹلہ میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ نامعلوم شخص جس کی شناخت کیلئے پولیس کوشش کر رہی ہے نامعلوم افراد کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ آوٹر رنگ روڈ سے متصل سرویس روڈ جوادی پٹلہ کے علاقہ میں گذرتی ہے اس علاقہ میں نامعلوم شخص کو چاقوں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس ابراہیم پٹنم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔