النصرہ کا مغرب پر حملہ کا منصوبہ نہیں

بیروت 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی وہ شاخ جو شام سے ملحقہ ہے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ مغرب پر حملے کے لئے شام کو بنیاد نہیں بنائے گا۔ ٹیلی ویژن انٹرویو میں القاعدہ سربراہ نے یہ بات بتائی۔ ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران ان کا چہرہ نہیں بتایا گیا تھا۔ ابو محمد الجولانی نے کہاکہ اُن کا گروپ النصرہ فرنٹ شام میں اقلیتوں کا تحفظ کرے گا۔ الجولانی کا قطر کی ملکیت الجزیرہ ٹی وی کے لئے یہ دوسرا انٹرویو تھا۔ قبل ازیں 2013 ء میں اُنھوں نے پہلا انٹرویو دیا تھا۔ انٹرویو لینے والے شخص احمد منصور نے کہاکہ شام کے آزاد کئے گئے علاقوں سے اس انٹرویو کو نشر کیا گیا جس کے دوران جولانی کی سیاہ شال، کرتا اور بات چیت کے دوران ہاتھ کی حرکتیں ہی ٹیلی ویژن پر نظر آئیں جبکہ چہرہ بالکل نہیں دکھایا گیا۔