برلن ۔ یکم / جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن عہدیداروں نے ایک شام کے شہری کو انتہاپسند تنظیم نصرہ محاذ کا رکن ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا ۔ مرکزی وکلائے استغاثہ نے کہا کہ 22 سالہ مشتبہ شخص احمد اے اے کو چہارشنبہ کے دن مغربی ریاست شمالی رھائن ویسٹ فالیا سے گرفتار کیا گیا ۔ وکلائے استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دولت اسلامیہ کا مشتبہ رکن 2012 ء میں النصرہ محاذ میں شامل ہوا تھا ۔ اس کے ساتھ ماضی میں ایک اور شخص عبدالجواد اے کے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس شخص کے پورے نام کا جرمنی کے قوانین خلوت کی وجہ سے انکشاف نہیں کیا گیا ۔ وکلائے استغاثہ کے بموجب احمد نے حکومت شام کی فوج کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ہے۔