المناک واقعہ پر یوپی پولیس کی معذرت خواہی ، تبادلے

لکھنؤ ؍ نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) یو پی پولیس نے آج ایک معذرت نامہ جاری کیا جبکہ ضلع ہاپور میں زدوکوب کے ذریعہ ہلاک کردیئے جانے کا المناک واقعہ وائرل ہوگیا۔ تصویر میں ملازمین پولیس کو بجیڑا دیہات میں پیر کے دن ایک شخص کو زدوکوب کے بعد گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں معمولی زبانی تکرار کے بعد موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو عوام کے ہجوم کو حملہ کی خبریں دینے سے انکار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔