المقیت زیابس پاؤڈر

لبلبہ ( Pancreas)کو طاقتور بنانے اور شکر کو کنٹرول میںرکھنے مددگار و معاون

انسان اپنے جسم کی ساخت اور اُسے توانا و چست رکھنے کیلئے ہمیشہ فکر مند اور اس کیلئے محنت کرنے والا رہا ہے تاکہ اس کے جسم پر کوئی ایسی بیماری کا اثر نہ ہو کہ جسم کو کمزور و مضمحل کردے ‘ اس لئے وہ اپنی صحت کو تندرست رکھنے کیلئے روزآنہ ورزش ‘ پیدل چلنے و پھرنے کی عادت کو اپنا شیوہ بنالیتاہے لیکن جب عمر کی ایک منزل پر پہنچتا ہے تو اُس کے اعضاء آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتے ہیں اوراس کمزوری  کے باعث انسانی جسم کے خلیوں اور ساخت میںاتنی طاقت و توانائی نہیں رہتی ہے کہ بیماریوں کا مقابلہ کرسکے ‘ اس لئے انسان کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہوہی جاتا ہے ۔ اس کا اصل سبب یہ ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ اُس کی جسمانی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی رہتی ہے ۔ اسلئے احتیاط اور بروقت علاج کی بڑھتی عمر کیساتھ اہمیت ہے ۔یونانی طرز علاج کے ذریعہ مختلف بیماریوں کے روک تھام کیلئے بازار میں ادویات منظر عام پر آچکی ہے ۔ شرط یہ ہے کہ ان ادویات کی صحیح جانچ  ہو اور اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔عمر کے ساتھ ساتھ ہونے والی بیماریوں میں سے شکر کی بیماری بڑی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔ یہ انسانی جسم میں تیزی سے کیوں پھیل رہی ہے اس پرتحقیق کی گئی اور یہ نتیجہ برآمد ہواکہ انسانی جسم میں لبلبہ (Pancreas) انسولین  پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے اور یہ انسولین ایک ایسا ہارمون ہے جو خون میں موجود گلوکوز کو توازن میں برقرار رکھنے کیلئے مدد دیتا ہے ۔خون میں موجود بلڈ گلوکوز کے توازن کیلئے لبلبہ میں انسولین کی پیداوار کا اہم فعل بھی انجام دیتاہے ۔شکر کی اس بیماری میں لبلبہ (Pancreas) بہت اہم حصہ ہے ۔
لبلبہ کی اہمیت کو سمجھنے کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ انسانی جسم میں گلوکوز کی بڑی اہمیت ہے ‘ اس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے اور یہ گلوکوز جب جسم کے ساخت و خلیوں تک پہنچتا ہے تو جسم میںتازگی و حرکت پیدا ہوتی ہے اورخلیوں(Cells) میں کام کرنے کیلئے جو طاقت چاہیئے اس کیلئے گلوکوز کا خلیوں (Cells)میںپہنچنا بے حد ضروری ہے ۔ ایسے میں انسولین کی بڑی اہمیت ہوجاتی ہے کہ وہ ان بند خلیوں کو کھولنے میں مددگار ہوتاہے اور اس قیمتی انسولین کو پیدا کرنے کا اہم فعل لبلبہ ہی انجام دیتاہے ۔ شکر میں جو گلوکوز پیدا ہوتی ہے وہ دراصل توازنی نظام کے بگڑ جانے ‘انسولین کی کمی یا جسمانی خلیوں میں انسولین کا ان پراثر نہ ہونے کا نتیجہ ہے کہ خون میں گلوکوزکی سطح میں غیر صحت مند طور پر اضافہ ہونا شروع ہوتا ہے ۔ اسطرح جسم میں گلوکوز کے بڑھنے اور گھٹنے کا نام شوگر ( شکر ) ہے ۔ اس لئے ان دنوں یہ شکر کا مرض انسانی جسم میں تیزی سے سرائیت کرتے جارہا ہے اور اندیشہ ہے کہ اس کے ذریعہ مزید کئی بیماریاں جنم پائے گی ۔ اس لئے حکماء و ڈاکٹرس کا یہ کہنا ہے کہ شکر کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھا جائے اور مرغن غذاؤں اور تیل کے کھانوں میں احتیاط ہو ‘ چہل قدمی کی عادت ڈالی جائے ۔

خون میں موجود بلڈ گلوکوز کے توازن کو قائم رکھنے کیلئے لبلبہ ہی انسولین کی پیداوار میں اہم فعل انجام دیتاہے ۔ اگر ہم شکر کی اس بیماری پر دھیان نہ دیں اور اس کا بروقت علاج نہ کریں تو مضرخطرات پیدا ہوں گے۔ کسی شخص کو یہ مرض پیدا ہواور اسے شکر کی زیادتی کی وجہ سے پیشاب میں زیادتی اور جسم کے پانی میں کمی اور حد سے زیادہ پانی کی پیاس لگنا شروع ہوتی ہے اور وہ تھکان محسوس کرنے لگتا ہے ۔اگر وہ ایک لامبے عرصہ سے شکر کی بیماری میں مبتلا رہے تواس کی آنکھ ‘ گردے اور کئی اعضاء متاثر ہوئے بغیر نہیںرہ پاتے۔اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ شکر ہونے سے قبل یا ہونے کے بعد لبلبہ کو تندرست یا اُسے تقویت فراہم کرنا بیحد ضروری ہے ۔… اس لئے لبلبہ کو تقویت اور طاقتور بنانے کیلئے ایک مخصوص و منفرد دوا  ’’المقیت زیابس پاؤڈر‘‘  جو ماہر اطباء کی نگرانی میں لبلبہ کو تقویت فراہم کرتے ہوئے دیگر جسمانی اعضاء‘ گردوں کی حرکت اور اس کی ساخت ‘ پیٹ کے نظام کو درست رکھنے میں مددگار و معاون ثابت ہورہا ہے۔جب بھی شکر انسانی اعضاء کو مضمحل کرتی ہے یہ پاؤڈر انسانی ہڈیوں ‘ پٹھوں اور اعصاب کو قوت و طاقت بخشتا ہے ۔ اس دوا کو گذشتہ ایک سال سے زائد حیدرآباد ‘ تلنگانہ و آندھرا کے اضلاع کے مریضوں میںمفت تقسیم کیا گیا جس کے استعمال سے بہتر نتائج انہیں برآمد ہوئے ۔ اس کا اثریہ ہوا کہ یہ دوا بڑی تیزی سے مقبول عام ہوکر ملک کے اہم مقامات کے علاوہ سعودی عرب ‘ امریکہ میں مقیم حضرات جو شکر کی بیماری سے پریشان ہیں انہوں نے بھی اس کا استعمال کیا اور اپنے آپ کو بہتر پایا ۔
لبلبہ آپ کے بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے  :
المقیت ‘ زیابس پاؤڈر … آپ کے لبلبہ کو تقویت پہنچانے کا قدرتی نسخہ … اس کا استعمال کرنا نہ بھولیں ۔یہ نسخہ صبح ناشتہ سے قبل پاؤ چمچہ اور رات میںکھانے سے پہلے پاؤ چمچہ استعمال میں لائیں ۔ ایسے مریض جو ایلوپیتھک دوائیں استعمال کررہے ہیں وہ بھی اپنی دواؤں کے استعمال کے آدھے گھنٹے کے بعداس پاؤڈر کواستعمال کرسکتے ہیں یا انسولین لینے والے افراد بھی اسے آدھے گھنٹے کے بعد استعمال کرسکتے ہیں ۔
’’المقیت زیابس پاؤڈر استعمال کریں
اپنی صحت کو چاق و چوبندرکھیں ‘‘
مزید معلومات کیلئے 040 – 66621834پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔