اللہ جو کرتا ہے

ایک ملاح کی کشتی تباہ ہوگئی۔ وہ ایک جزیرے میں پھنس کر رہ گیا۔ اس نے جھاڑ جھنکارا اکٹھا کرکے ایک جھونپڑا بنایا اور اس میں رہنے لگا۔ دن گزرتے رہے اور وہ کسی مدد کی آس میں اللہ سے دعا مانگتا رہا۔ ایک دن آسمانی بجلی گری اور اس کی جھونپڑی جل کر راکھ ہوگئی۔
ملاح بہت رنجیدہ ہوا اور خدا سے گلہ کرنے لگا۔ اللہ تو نے میرے ساتھ کیا کیا؟ اگلے دن جب وہ اداس دل کے ساتھ جاگا تو اس نے دیکھا کہ ایک امدادی ہیلی کاپٹر اس کی مدد کو پہنچ چکا ہے۔ اس نے آنے والے شخص سے پوچھا کہ اسے کیسے پتہ چلا کہ وہ جزیرے پر موجود ہے تو امدادی کارکن نے بتایا کہ انہوں نے جزیرے سے دھواں اُٹھتے دیکھا تو سمجھ گئے کہ کسی کو یہاں امداد کی ضرورت ہے۔ یوں وہ اس کی مدد کو پہنچ گئے۔ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔