ریاض۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہونے والی بدعنوانیوں اور حوثی حملوں پر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کہا کہ ریاض پر حوثیوں کا حملہ آسمانی مذاہب اور بین الاقوامی اقدار اور اُصولوں کی سراسر منافی ہے۔ انہوں نے شاہ سلمان کے نام اپنے پیام میں کہا کہ کویت کو اپنے برادر ملک سعودی عرب سے مکمل ہمدردی ہے اور امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے سعودی عرب جو اقدامات کرے گا، کوئی اس کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب اور سعودی عوام کو ہر بَلا سے محفوظ رکھے اور امن ، ترقی و خوشحالی کی نعمت سے ہمیشہ نوازتا رہے۔