بنگلورو:۔ کرناٹک ریاست میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے آج انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے زہر افشانی کی ہے۔اور کہا کہ ریاست میں انتخابی حلقہ بنٹوال میں اس سال اسمبلی انتخابات اللہ اور رام کے درمیان ہونگے۔وی سنیل کمار اسمبلی میں کرکالا حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔بنٹوال کے لئے بھی انتخابات لڑینگے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں بتا یا گیا کہ سنیل کمار کہہ رے ہیں کہ ’’ اس سال انتخابات اللہ اور سری رام کے درمیان ہونے والے ہیں‘‘
۔یہ الیکشن اللہ یا سری رام کے دوست کو جیتنا چاہئے۔ ہندؤوں کو فیصلہ کرنا ہوگا‘‘۔اسمبلی انتخابات اس سال کے شروع میں منعقد کئے جائینگے۔وی سنیل کے اس تبصرہ کے پس منظرپچھلے دنوں بنٹوال کے ایم یل اے اور وزیر رامنتا رائے نے کہا تھا کہ وہ یہاں پر پچھلے چھ سال سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں ان کی اس کامیابی کے پیچھے یہاں کے مسلمان اور اللہ کا فضل ہے‘‘ ۔اس تبصرہ پر وی سنیل نے یہ بات کہی۔
وی سنیل کمار کلاڈا میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ انتخابات ہندو برادری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔یہاں پر الیکشن رامنتارائے اور راجیش نائک درمیان نہیں ہے بلکہ یہاں پر الیکشن اللہ اور سری رام کے درمیان ہے‘‘۔
اب بنٹوال کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اللہ کو کامیاب بنائیں یا سری رام کے خاص دوست کو کامیاب بنائیں۔سنیل کمار اسمبلی میں بی جے پی کے سربراہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جو کہہ رہا ہے کہ مجھے ہندؤوں ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔
اور مسلسل چھ مرتبہ کامیاب ہوتا آرہا ہے۔تو ہمارے فخر پر سوالیہ نشان ہے۔الیکشن کون جیتے گا یہ سوال صرف بنٹوال کے ہندؤوں کے فخر پر نہیں ہے بلکہ ریاست کے تمام ہندؤوں کے فخر پر یہ سوالیہ نشان ہے۔