ڈھاکہ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم کی اس شاخ نے جاریہ سال مذہبی انتہا پسندی کے دو ناقد بلاگرز کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔انسداد دہشت گردی فورس ’’ریاپڈ ایکشن بٹالین‘‘ کے عہدیدار میجر مقصود العالم کے مطابق یہ گرفتاریاں چہارشنبہ کو دیر گئے ڈھاکہ کے مختلف علاقوں سے کی گئیں۔گرفتار ہونے والوں میں القاعدہ کی برصغیر شاخ کے بنگلہ دیش میں اعلیٰ معاون معین الاسلام اور ان کا مشیر ظفر امین شامل ہیں۔