واشنگٹن ۔ 13ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد القاعدہ نیٹ ورک کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، اب وہ کسی نئی دہشت گردی کی استعداد نہیں ر کھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ حال ہی میں جنوبی ایشیا میں القاعدہ کی شاخ قائم کئے جانے سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی دھمکی یا خطرے کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے ، اور انسداد کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔ انھوں نے اس خطہ میں آفت سماوی کے موضوع پر کہا کہ برصغیر کے کسی ملک نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امریکہ سے کوئی درخواست نہیں کی۔