مینجمنٹ کوٹہ کے تحت بھاری رقم کے عوض دئیے گئے داخلے منسوخ ، طلبہ و اولیاء طلبہ پریشان حال
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جاریہ تعلیمی سال 2017-18 میں بی یو ایم ایس ( یونانی ) میں داخلے نیٹ میں کامیابی اور میرٹ کے ذریعہ ہوتے ہیں ۔ اے زمرہ کے ساتھ مینجمنٹ کوٹہ کے بی زمرہ کی کونسلنگ بھی نیٹ کے ذریعہ ہوں ۔ لیکن العارف یونانی میڈیکل کالج بنڈلہ گوڑہ نے 50 ایسے طلباء و طالبات کو بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ میں داخلہ دیا جو نیٹ کامیاب نہیں تھے میرٹ لسٹ میں نہیں تھے ۔ الحاج سید محمد عارف الدین جیلانی صدر جامعہ عارفیہ نوریہ سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کی کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے العارف یونانی میڈیکل کالج کے 50 مینجمنٹ کوٹہ میں داخلے حاصل کئے طلبہ کے داخلہ کو مسترد کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی نے کالج انتظامیہ کو احکامات صادر کئے گئے وہ ان پچاس طلبہ کو اصل اسناد اور داخل کردہ ڈی ڈیز کو شخصی طور پر واپس حاصل کرنے کی ہدایات دی ۔ چنانچہ العزیزیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے العارف یونانی میڈیکل کالج میں 50 طلبہ جنہوں نے خطیر رقم کے عوض مینجمنٹ کوٹہ میں داخلہ حاصل کیا ان کا سال ضائع ہونا یقینی ہے ۔ طلبہ سرپرست کو صحیح صورتحال سے بروقت واقفیت انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی ۔۔