الطاف حسین پارٹی کمان سے دستبردار مقید ایم کیو ایم لیڈر میئر منتخب

کراچی۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین نے آج تنظیم جدید ، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے اختیارات مرکزی رابطہ کمیٹی کے حوالے کردیئے جبکہ ایک روز قبل سینئر پارٹی قائدین نے لندن میں جلاوطن پارٹی سربراہ کو نظرانداز کردیا تھا۔ اس دوران پاکستان میں قید ایم کیو ایم لیڈر وسیم اختر کو کراچی کا نیا میئر منتخب کرلیا گیا جبکہ ان کی پارٹی میں مجالس مقامی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔