حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (پریس نوٹ) عالم اسلام کی معروف علمی شخصیت ممتاز شامی اسکالر محدث الشیخ محمد بن یحییٰ الحسینی النینوی آج 14 ڈسمبر اتوار کو 9 بجے صبح مدرسہ رحمت العلوم واقع نزد مسجد کلاں قلعہ گولکنڈہ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ تقریب کا آعاز کمسن قاری سید نور محمد شاہ قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب محمد ارشد، قاری محمد معزالدین فراز حمد و نعت شریف سنائیں گے جبکہ تہنیتی تقریب کی صدارت مولانا سید متین علی شاہ قادری ناظم اعلی مدرسہ رحمت العلوم و صدر آل انڈیا قرأت اکیڈیمی کریں گے۔ مولانا سید شاہ حسین شہیداللہ بشیر اور ڈاکٹر محمد مبشراحمد مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کنوینر تہنیتی تقریب قاری محمد محبوب نے شرکت کی خواہش کی ہے۔