الشیخ السید خالد عبدالقادر قادری الجیلانی نقیب الاشراف بارگاہ غوث الثقلین پر فائز

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( تبارک نیوز ) : حضرت میر محمد علی شاہ قادری الجیلانی خلیفہ مجاز الشیخ السید عبدالقادر منصور الجیلانی کی اطلاع کے بموجب الشیخ السید خالد عبدالقادر قادری الجیلانی کو بارگاہ غوثیت کا متولی نقیب الاشراف تقرر عمل میں آیا ۔ جمہوریہ عراق کے محکمہ رئیایہ دیوان الوقف السنی کے رئیس الدیوان للنشرون الاداریہ و العالمیہ اسماعیل علی طہ کی دستخط سے جاری حکمنامہ میں بتایا گیا ہے کہ الشیخ السید ظفر محمود عبدالرحمن ظہیر الگیلانی کے وصال کے باعث یہ تقرر عمل میں آیا ہے ۔۔