صومالیہ میں بمباری کے دوران دیگر سینئر کمانڈرس بھی مارے گئے
واشنگٹن /5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اس بات کی توثیق کی کہ صومالیہ میں اس کی بمباری میں الشباب کے لیڈر احمد عابد غدانے ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ صومالیہ الشباب کے بانی تھے۔ پنٹگان کے پریس سکریٹری ریر اڈمیرل جان کبری نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ احمد غدانے کو ہلاک کردیا گیا۔ منگل کے دن کی گئی اس بمباری میں الشباب کے دیگر 6 کمانڈرس کی موٹر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پنٹگان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ہلاکت سے القاعدہ سے وابستہ تنظیم کو سب سے بڑا دھکا لگا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے الشباب لیڈر کو دنیا کے سب سے خطرناک 8 دہست گردوں میں سے ایک شمار کیا تھا۔ ان کی موت الشباب کو شدید دھکا ہے۔