الشباب عسکریت پسندوں کا موغادیشو میں فوجی اڈہ پر حملہ

موغادیشو۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) الشباب کے عسکریت پسندوں نے ایک بڑاخودکش حملہ آج فوجی محکمہ سراع رسانی کے اڈہ پر دارالحکومت موغادیشو میں کیا ۔ ایک کار بم دھماکہ سے اڑا دی گئی ۔ قبل ازیں وہ عمارت میں زبردستی داخل ہوگئے تھے ۔ صیانتی عہدیداروں کے بموجب فوجی اڈہ پر حملہ کیا گیا ۔ پُرتشدد عناصر نے ایک ایک کار بم عمارت کے احاطہ میں داخل کر کے اسے دھماکہ سے اڑا دیا ۔ صومالی صیانتی عہدیدار اے محمد کے بموجب فائرنگ کا زبردست تبادلہ عمل میں آیا ۔ فوجی اڈہ کے قریب گواہوں میں جن کا تعلق بین الاقوامی حمایت یافتہ سرکاری قومی محکمہ سراغ رسانی اور فوج سے ہے ‘ کہا کہ ایک زبردست دھماکہ اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ۔ ایک مقامی شہری عبداللہ یار نے کہا کہ زبردست دھماکے کے چند سیکنڈ بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ ہم اپنے گھر سے اس فائرنگ کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکے ‘ نساء نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ حملہ ناکام رہا ۔ اُس نے کہا کہ حملہ کامیابی سے فوج نے ناکام بنادیا ‘ کسی بھی سرکاری عمارت یا فوجی اڈہ میں عسکریت پسند داخل نہیں ہوسکے ۔ ماہ رمضان کے آغاز کے بعد یہ پہلا حملہ ہے جو القاعدہ سے مربوط الشباب کے عسکریت پسندوں نے کیا ہے جو موغادیشو کی حکومت کو گذشتہ کئی سال سے اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ ماہ رمصان میں حملوں میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے ۔