موگادیشو۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) شباب جنگجوؤں نے کسماپو کے علاقہ میں زبردست حملہ کردیا جس میں متعدد صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ القاعدہ سے مربوط شورش پسندوں کی جانب سے تازہ ترین حملہ تھا۔ اتوار کو کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جہاں کسماپو میں شباب جنگجو حاوی نظر آرہے تھے۔ جنگجوؤں نے متعدد افراد کے سر قلم کردیئے اور وہاں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔ سیکوریٹی عہدیدار عبدالرشید معلم نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا اور اس کے علاوہ مشین گنوں اور راکٹوں کا بھی تبادلہ ہوا۔