الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کی سماجی خدمات کو جاری رکھنے کا عزم

ثناء گارڈن میں ہیلت چک اپ کیمپ ، علی بن ابراہیم مسقطی کا بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مسقطی ڈائری پروڈکٹس اور اولیو ہاسپٹل کے تعاون سے قدیم شہر چارمینار کے قریب واقع ثنا گارڈن فنکشن ہال پر فری میگا ہیلت چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹرس کی ٹیم نے حصہ لیا ۔ کیمپ میں مختلف امراض کے سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا ۔ بلڈ پریشر ، ای سی جی ، شوگر ٹسٹ ، 2D ایکو کے معائنے اور مفت ادویات بھی مریضوں میں تقسیم کیے گئے ۔ کیمپ کے افتتاح کے بعد جناب علی بن ابراہیم مسقطی نے بتایا کہ کیمپ کا مقصد پرانے شہر کی عوام کی خدمات اور الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی مرحوم کے نقش قدم پر گامزن رہتے ہوئے بلالحاظ مذہب و ملت غریب عوام کی خدمت بالخصوص صحت و تندرستی پر خصوصی توجہ دینا ہے ۔ اور مرحوم قائد الحاج ابراہیم مسقطی کے مشن کو جاری رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرانا شہر کے غریب عوام کی خدمت پر توجہ دیں گے اور ان کے تعلیمی ، معاشی ، مذہبی سماجی خدمت کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ اس موقع پر محمد عمر خاں ، زبیر بن سلیم العمودی ، علی الگتمی ، محمد عتیق ، محمد احمد ، محمد عبدالستار ، محمد ابوبکر ، محمد اکبر ، محمد صلاح الدین لودھی ، سید عارف ، سبھاش پانڈے کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔