مرحوم کے نقش قدم پر عمل کرنے کا عزم ، جناب علی مسقطی کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابق رکن قانون ساز کونسل کی پہلی برسی کے موقع پر آج شہر کے مختلف سرکاری دواخانوں بشمول چارمینار یونانی ، ماڈرن میٹرنٹی پیٹلہ برج ، بلائنڈ دارالشفاء کے علاوہ دیگر سرکاری دواخانوں میں زیر علاج مریضوں میں میوہ جات و غذائی اشیاء کی تقسیم جناب علی مسقطی انچارج ٹی وی پی اولڈ سٹی کی نگرانی میں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سٹی آرگنائزنگ سکریٹری محمد عمر خان ، زبیر بن سلیم العمودی ، محمد عتیق کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں علی مسقطی نے کہا کہ الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کی برسی کے موقع پر نہ صرف قرآن خوانی بلکہ اجتماعی دعا کے علاوہ شہر کے مختلف سرکاری دواخانوں میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ بلا لحاظ مذہب و ملت غرباء و مساکنوں میں غذائی اشیاء کے علاوہ پھل کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی مرحوم نے ہمیشہ قوم کی خدمات بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی تھی اور آخری دم تک انہیں قوم کی فکر لاحق رہی ۔ علی مسقطی نے کہا کہ فرزندان مرحوم الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کے والد محترم کے ہی نقش قدم پر گامزن رہتے ہوئے غرباء و مساکینوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے ۔ سرکاری دواخانوں کے انتظامیہ سے علی مسقطی نے ملاقات کرتے ہوئے زیر علاج بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی صحت سے متعلق دریافت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ علاج مریضوں کا بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کریں ۔۔