الجیریا کے سب سے دولت مند آدمی کو بدعنوانی کے الزام میں جیل

الجیریا ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : الجیریا کے سب سے متمول اسحاق ربراہ کو ایک عدالت کے احکامات پر جیل بھیج دیا گیا ۔ یہ بات سہ شنبہ کو سرکاری ذرائع نے بتائی ۔ ان کی گرفتاری بدعنوانی کی تحقیقات کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے۔ اسحاق سیوٹیل گروپ آف کمپنیز کے سی ای او تھے جو ایک نجی گروپ ہے انہیں رات بھر حراست میں رکھا گیا ۔۔