الجیریا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو طلب کیا

الجزائر، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) الجزائر کی عدالت نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم احمد اویحی اور ملک کے وزیر خزانہ محمد لوکال کو بدعنوانی کی تحقیقات کے معاملہ میں طلب کیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق دونوں پر عوامی دولت کے غبن اور بہت سے تاجروں کو غیر قانونی طور پر مدد کرنے کا الزام ہے ۔ دونوں پر کارروائی ‘بدتر حکمرانی’ جیسے مظاہرہ کے بعد کی گئی ہے ۔