الجزائر ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کے دارالحکومت میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ آج صبح 5.6 شدت کے زلزلہ نے تمام علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔ ایمرجنسی محکمہ کے عہدیدار نے کہاکہ اموات کی تعداد ابتداء میں 4 بتائی گئی تھی۔ مہلوکین میں سے بعض زلزلہ کے محوخواب تھے۔ وزارت صحت نے بتایاکہ 420 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضروری طبی امداد اور علاج کیلئے دواخانوں سے رجوع کیا جارہا ہے۔
پی ایل اے کا 87 واں سالانہ جشن
بیجنگ ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کی 2.3 ملین نفوس پر مشتمل طاقتور ملٹری جو دنیا بھر میں سب سے بڑی ہے، اس نے آج اپنا 87 واں سالانہ جشن منایا جبکہ ملک میں اس کے بعض سرکردہ جنرلس سے متعلق کرپشن کے اسکینڈلس کے انکشاف کے پس منظر میں مخالف رشوت ستانی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ صدر شی جن پنگ کے اس موقع پر ملٹری کے نام پیام میں کرپشن کا موضوع چھایا رہا، جس میں انہوں نے ملٹری کی صفوں سے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کا عہد کیا ۔