الجیریائی فوج کے ہاتھوں دو دن میں 25 عسکریت پسند ہلاک

الجیرس۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کی فوج نے 3 عسکریت پسندوں کو الجیرس کے مشرق میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس طرح گذشتہ دو دن میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے بموجب ایک جاسوس کی اطلاع پر فوج نے گھات لگا کر بوکرم جنگل میں عسکریت پسندوں کے اجلاس پر فائرنگ کردی تھی جس میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوج اس علاقہ میں مخالف عسکریت پسند کارروائی میں مصروف ہے۔