سوماکیش۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک الجزائر نے اندرون ملک سے نشریات پیش کرنے والے 40 ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کسی بھی وقت قانون حرکت میں آسکتاہے۔ الجیرین حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلاف قانون نشریات پیش کرنے والے کسی بھی آڈیو اور ویڈیو ادارے کو بند کردیا جائے گا۔حال ہی میں الجیرین حکومت کی طرف سے کسی ٹی وی چینل کا نام لیے بغیر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اندرون ملک سے نشر ہونے والے بعض ٹی وی چینلوں پرنفرت ، تشدد اور انتہا پسندی کی ترغیبات پرمبنی مواد نشر کیا جا رہا ہے۔