الجزائرمیں بوتفلیقہ کے ساتھیوں کیخلاف اینٹی کرپشن مہم

پیرس۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)شمالی افریقی ملک الجزائر کی فوج کے سربراہ نے اس بات کا خیر مقدم کیا ہے کہ سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے قریبی ساتھیوں کے خلاف انسداد بدعنوانی کے ملکی محکمہ نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ملکی نشریاتی ادارہ‘ النہار’ ٹی وی کے مطابق فوج کے سربراہ احمد قائد صالح کے اس موقف سے صرف ایک روز قبل پیر کے دن حکام نے ملک کی 5ارب پتی شخصیات کی گرفتاری کا اعلان کر دیا تھا۔ بوتفلیقہ کو اپنے 20 سالہ دور صدارت کے اختتام پر وسیع تر عوامی مظاہروں کے بعد 2 اپریل کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔