البانیا میں 5.3 شدت کے زلزلے سے کئی افراد زخمی

تیرانا 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) البانیہ کے جنوب مشرقی حصے میں 5.3 کی شدت کے زلزلے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور 4افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت تیراناسے 180 کلومیٹر دور جنوب مشرقی شہر کورچا کے قریب تھا۔ شہری حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے 60مکانات کو نقصان پہنچا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 26 منٹ پر زلزلہ آنے کے بعد بھی جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔