الاسکا میں 6.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے

سان فرانسسکو۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے الاسکا میں التیئن جزیرے پر منگل کو 6.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ زلزلہ منگل کی شب 9 بج کر 35 منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز شمال مشرقی کساکا وولکانو سے 31 کلومیٹر دور 19.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔امریکی ‘نیشنل مرین اینڈ ایٹموسفیرک ایڈ منسٹریشن’ کے مطابق متاثرہ علاقہ گنجان آبادی والا ہے اور زلزلہ کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔

تائیوان میں زلزلہ کے جھٹکے
بیجنگ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تائیوان کے تے تنگ کاؤنٹی میں چہارشنبہ کی صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیما پر 5.7 تھی۔تاہم اب کسی جانی یا مالی کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سي ای این سی ) کے مطابق زلزلہ کا مرکز 22.95 ڈگری شمالی طول البلد اور 120.87 مشرقی طول البلد کے درمیان 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔