الاسکا میں زلزلے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان

واشنگٹن۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے الاسکا صوبے میں کل شدید زلزلہ آنے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔اس زلزلے کی شدت ریختر پیما پر سات درج کی گئی ہے اور اس سے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان ہوا۔ اس کے بعد 40 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ الاسکا صوبے میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوگیا ہے اور وفاقی ایجنسیاں ریاست میں مدد پہنچا سکتی ہیں۔ایمرجنسی کے اس اعلان کے بعد محکمہ داخلہ اور وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوششوں میں تال میل قائم کریں گی اور ان کاموں کے لئے مالی مدد بھی دیں گی۔
ابھی تک زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔