الاسکا امریکہ میں 7.1 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ جنوبی الاسکا میں آج 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ امریکی محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق یہ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 4 بجے شام پیش آیا۔ اس کی گہرائی 104 کیلومیٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے سے وابستہ سائنس دانوں نے بتایا کہ اس زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔ سونامی وارننگ سنٹر نے کرہ ارض کے اندر نہایت ہی گہرائی میں ہونے والی تبدیلیوں کو زلزلہ کی وجہ بتائی ہے۔ امریکہ میں رات کے وقت ہونے والے ان زلزلہ کے جھٹکوں کو محسوس کرکے عوام نیند سے بیدار ہوئے۔ اچانک ہونے والی تبدیلی سے لوگ حیرت زدہ ہوکر گھروں سے باہر آئے تھے۔ ایک شہری نے بتایا کہ میری پوری زندگی میں اتنا طویل زلزلہ کا جھٹکہ نہیں دیکھا۔