اقوام متحدہ ہنگامی امدادی فنڈکی حالت خراب:گوٹیرس

اقوام متحدہ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے نیویارک کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ سینٹرل ایمرجنسی ریلف فنڈ (CERF) کی حالت پہلے ہی بہت خراب ہوگئی ہے ۔ گوٹیرس نے کہا کہ نئی ہنگامی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرنے اور خوفناک بحران پر قابو پانے کیلئے سی ای آر ایف ایک قیمتی وسیلہ ہیں ، جس کی عالمی برادری منتظر ہے ۔ سی ای آر ایف انسانی حقوق کے کاموں کو انجام دیتا ہے اورجہاں کہیں بھی کسی بھی حملے یا بحران آتا ہے وہاں زندگی بچانے اور لوگوں کی مدد کرتا ہے ۔سکریٹری جنرل نے کہاکہ گزشتہ 13 برسوں کے دوران، سی ای آر ایف نے 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی زندگی بچانے کیلئے 5.5 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اس کی حمایت کیلئے 126 ممالک اور مشاہدکا شکریہ ۔ گوٹیرس نے کہا کہ فنڈ بحران میں پھنسے لوگوں کو انسانی سہولت تیزی سے وسیع پیمانے پر یقینی بنانے کے علاوہ عالمی انسانی کارروائی کا ایک اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بڑے پیمانے پر تشدد، بحران،نقل مکانی، سماجی عدم مساوات ، غربت، قدرتی آفات سمیت کئی مصیبتوں کا سامنا کررہا ہے ۔