بماکو، 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر جہادیوں کے راکٹ حملوں میں سینیگال کا فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ ایک سابق طوارق باغی کو حملہ کا ذمہ دار کہا جارہا ہے، جس نے بعد میں انصار الدین نامی جہادی تنظیم قائم کی تھی۔ وہ جنوری 2013ء میں فرانسیسی فوج کی آمد پر غائب ہوا اور اب اگست میں اُس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ، جس میں اُس نے جہادیوں کو متحد ہونے کی تلقین کی۔ اقوام متحدہ کے مالی مشن کے ذرائع نے اس حملے کی ذمہ داری طوارق باغی سردار ایاد اغ غالی عرف ابو الفضل کے شدت پسندوں پر عائد کی ہے۔