اقوام متحدہ ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) فنڈنگ کی قلت کا سامنا کرنے والے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے نے غزہ سٹی کے فلسطینی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کیونکہ بین الاقوامی پناہ گزین ادارے کو فنڈس کی قلت کا سامنا ہے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے 250 ملین ڈالر اپنے بجٹ میں پناہ گزینوں کی امداد کیلئے کم مختص کئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سفیر نکولے ملادینوف نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سخت رنج و غم کا احساس کیا گیا کیونکہ غزہ اور اس علاقے کے دیگر سرکاری ملازمین کو فنڈس کی کمی کی وجہ سے بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں ۔ امریکہ اس ادارے کا سب سے بڑا عطیہ دہندنہ ملک تھا ۔