اقوام متحدہ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ایک ادارہ کو پانچ ملین امریکی ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ پناہ گزینوں کی راحت و امداد رسانی کیلئے کام کرنے والا اقوام متحدہ کا یہ ادارہ امریکہ کی طرف سے دی جانے والی سالانہ امداد میں کٹوتی کے بعد بدترین مالیاتی بحران سے گزر رہا ہے۔