اقوام متحدہ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاکھوں افراد عاجلانہ بنیادوں پر مدد کے مستحق ہیں کیونکہ انہیں ایسی صورتحال میں ڈھکیل دیا گیا ہے۔ 25 ارب امریکی ڈالر امداد کی اپیل کرتے ہوئے صدر شعبہ راحت رسانی اقوام متحدہ نے کہا کہ اس سے آئندہ سال 40 ممالک کے 13 کروڑ 20 لاکھ مستحق افراد کی عاجلانہ بنیادوں پر مدد کی جاسکے گی۔ وہ عالمی انسانی بنیادوں پر ضروریات کے بڑے سالانہ تجزیہ کے اجراء کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔ ہنگامی راحت رسانی رابطہ کار مارک لوکاک نے کہا کہ آئندہ سال 13 کروڑ 20 لاکھ روپئے کو عاجلانہ امداد کی ضرورت ہوگی۔
گرینیڈ دھماکہ،2بچوں کی موت
عدیس ابابا۔ 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا کے شمالی امھارا صوبہ میں ایک دستی بم دھماکے میں دو بچوں کی موت ہو گئی۔ حکومت سے منسلک میڈیا ‘فنا’ براڈ کاسٹنگ کارپوریٹ نے یہ اطلاع دی۔امھارا کے مرکزی گوڈر زون کے پولیس سربراہ انیووجیوڈی نے بتایا کہ منگل کی صبح یہ دھماکے اس وقت ہوا جب ایک اسکول کے میدان کے قریب لاوارث پڑے گرینیڈ پر بچوں کے پاؤں پڑگئے ۔