اقوام متحدہ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین سے اور صنفی مساوات و خواتین کی بااختیاری سے ہندوستان کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے آج 10 لاکھ امریکی ڈالر کا اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین کو عطیہ دیا تاکہ جاریہ مالی سال میں تنظیمی اُمور انجام دیئے جاسکیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان کا چیک اہم رضاکارانہ بجٹ برائے خواتین کے شعبہ برائے اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر پھوم زائل ملامبو نک اوکا کو پیش کیا۔