اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکریٹری مون صدارتی الیکشن کی دوڑ میں نہیں

سیئول ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے آج کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ مسٹر مون نے کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈروں کیساتھ میٹنگ کے بعد عدالت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونا بے معنی ہے ۔ دس سال تک اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدہ پر رہنے کے بعد 12 جنوری کو جنوبی کوریا واپس لوٹے مسٹر مون کا صدارتی الیکشن لڑنے کے تعلق سے ان کا خیال سامنے آنے سے پہلے ہی پچھلے سال ان کے حامیوں کی جانب سے کرائی گئی ایک رائے شماری میں قریب 30% لوگوں نے ان کی حمایت کی تھی۔