لاس اینجلس۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی خصوصی کمشنر برائے عالمی پناہ گزینان انجلینا جولی نے شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے عالمی قائدین پر زور دیا کہ وہ شام کے بحران کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کئی سال کی خونریزی کے باوجود عالمی قائدین نے اس بحران کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ شام کی خانہ جنگی اور عوام کے اندیشے آئندہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کا مرکزی موضوع بنائے جائیں۔