واشنگٹن ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ پرسنجیدگی سے غور پر زور دیا ہے۔ کیری نے ایک بیان میں محققین کی جانب سے پیش کئے جانے والے نتائج کو نظر انداز کرنے سے خبردار کیا۔ ان کے بقول اگر زمینی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ روز کوپن ہیگن میں عالمی ماحولیاتی رپورٹ پیش کی تھی۔ اس میں حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر 2050ء تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اپنے اخراج کو 70% تک کم کریں۔