اقوام متحدہ کی امریکہ کیخلاف آئی سی جے کے احکامات کی حمایت

نیویارک۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینتونیو گوٹریس نے امریکہ کیخلاف ایران کی درخواست پر عالمی عدالت (آئی سی جے ) کے احکامات کی حمایت کی ہے ۔ ترجمان سے امریکہ کیخلاف بین الاقوامی عدالت کے احکامات سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے یہ جواب دیا۔ارنا نے اقوام متحدہ ترجمان کے حوالے سے کہاکہ بین الاقوامی عدالت اس تنظیم کے اہم جز میں سے ایک ہے ۔ سکریٹری جنرل مضبوطی سے بین الاقوامی عدالت کے کام کی حفاظت پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ یہ ان کیلئے کسی خاص فیصلے کی حمایت کرنا نہیں ہے ۔ یہ دو رکن ممالک کے درمیان کاتنازعہ ہے ۔ ہم اس عمل کی حمایت کر رہے ہیں جس کا بین الاقوامی عدالت نمائندگی کرتا ہے ۔ ”خیال رہے امریکہ کے ایران نیوکلیئر معاہدہ کے نام سے ‘جوائنٹ ایکشن کمپری ہینسیو ایکشن پلان’واپس لینے اور وائٹ ہاؤس کے ایران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کے فیصلے لینے کے بعد تہران نے دی ہیگ واقع آئی سی جے میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس پر آئی سی جے نے خوردنی مصنوعات، ادویات، شہری ہوا بازی اور بینکاری لین دین کی سہولیات پر سے پابندی ہٹانے کا امریکہ کو حکم دیا تھا۔