اقوام متحدہ ٹیم کا بین الاقوامی سرحد کے پاس دورہ: پاکستان

اسلام آباد ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی ایک ٹیم نے ہندوستان کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد کے پاس دیہاتوں کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا بذات خود جائزہ لیا جاسکے، پاکستانی عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ انہوںنے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان سے متعلق یو این ملٹری ابزرورس گروپ کی ٹیم نے دوشنبہ اور سہ شنبہ کو سیالکوٹ کے قریب بین الاقوامی سرحد پر چرواہ ، چپرار اور پوکھلیان سیکٹرس کے علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ دوران پاکستان کے 9 نومبر کو اس گروپ کے پاس درج کرائے گئے احتجاج کے پیش نظر کیا گیا جبکہ سرحد پار سے مبینہ فائرنگ کی شکایت کرتے ہوئے یو این ٹیم سے ان علاقوں کے دورہ کی گزارش کی گئی تھی۔