اقوام متحدہ میں پاکستانی دہشت گردوں کی فہرست کی پیشکشی

نئی دہلی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں سے ملحقہ پاکستان کی مختلف دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کی ایک تازہ فہرست آج اقوام متحدہ کی تحدیدات کمپنی کو پیش کردیا۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے لوک سبھا میں ایک سوال پر جواب دیا کہ حکومت ہند مسلسل یہ مساعی کررہی ہے کہ ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں اور افراد کو اقوام متحدہ کی تحدیدات کمیٹی کی طرف سے مطلوب مجرم قرار دیا جائے۔ سشماسوراج نے کہا کہ ’’داعش القاعدہ پر تحدیدات سے متعلق کمیٹی میں ہندوستان کی جانب سے 18 فبروری کی تازہ فہرست پیش کی گئی جو ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں‘‘۔ ذرائع نے کہا کہ القاعدہ، طالبان اور داعش سے ملحقہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے ناموں کی تازہ فہرست اقوام متحدہ میں داخل کی گئی ہے۔ تاہم ان کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔