اقوام متحدہ میں نیلسن منڈیلا سے موسوم پرائز کا قیام

اقوام متحدہ۔7جون( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نسل پرستی کے خلاف تحریک چلانے والے جنوبی افریقہ کے نامور قائد آنجہانی نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایک ایوارڈ تشکیل دیا ہے ۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین صرف لفاظی کرتے ہوئے یا تقریبات منعقد کرتے ہوئے نہیں پیش کی جاسکتا بلکہ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا رہتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا ۔ جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے بعد ’’ اقوام متحدہ نیلسن رولہلایا منڈیلا پرائز ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

دوسری جنگ عظیم میں جان کی قربانی
دینے والوں کو خراج عقیدت
پیرس۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے صدر فرانسیسوس ہولاندے نے فرانس کے ساحلی شہر نارمنڈے میں 70ویں ڈی ڈے تقریبات کاافتتاح کردیا ۔ ذرائع کے مطابق دوسری جنگ عظیم کو 70سال بیت چکے ہیں جس میں روس پر تاریخی حملے ہوئے اور سینکڑوں فوجیوں اور شہریوں نے اپنی جانیں قربان کیں ۔ ان عظیم شہریوں اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہولاندے نے ڈی ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں جان کی قربانی دینے والے تمام فوجیوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔