نئی دہلی2 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے اقوام متحدہ خطاب کو دہشت گردوں کی مدح سرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہندستان کو جنرل اسمبلی میں ہی اس کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ مسٹر شریف نے دہشت گرد برہان وانی کی تعریف کی اس سے واضح ہو گیا کہ وہ اور پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ دہشت گردی کی حمایت پاکستان کی قومی پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ ہندوستان پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں نواز شریف کو منہ توڑ جواب دیں گی۔