اقوام متحدہ ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی جانب سے غزہ حملوں میں 72 گھنٹوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ دریں اثناء زینہوا خبر رساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری برائے سیاسی امور جیفری فیلٹ مین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی شاید بمشکل 90 منٹ ہی جاری رہ سکی اور اس طرح اسرائیل اور فلسطین دونوں نے ایک نادر موقع گنوا دیا کیونکہ اس طرح دیرپا امن قائم کرنے کی راہیں ہموار ہوتی نظر آرہی تھیں لہٰذا اب ضرورت اس بات کی ہیکہ جنگ بندی کی جانب دوبارہ رخ کیا جائے۔