اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت

ستمبر میں نیویارک کے علاوہ سان فرانسسکو کا بھی دورہ ، استقبال کی تیاریاں شروع

واشنگٹن۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی توقع کی جارہی ہے کہ ماہ ستمبر کے آخری ہفتہ میں سان فرانسسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سالانہ سیشن میں شرکت کریں گے اور اس طرح وہ یو ایس ویسٹ کوسٹ کا دورہ کرنے والے چوتھے ہندوستانی وزیراعظم بن جائیں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ مودی کا مجوزہ دورۂ سان فرانسسکو سے تقریباً 40 سال بعد احیاء ہورہا ہے جس میں سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کو استثنیٰ حاصل ہے جنہوں نے 1994ء میں سان فرانسسکو کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ مابعد آزادی یہ ہندوستانی وزرائے اعظم کی روایت رہی ہے کہ وہ نیویارک یا واشنگٹن کے علاوہ کسی دیگر امریکی شہر کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ امریکہ میں خصوصی طور پر ویسٹ کوسٹ اور سلیکان ویلی میں موجود دانشوروں نے مودی کے سان فرانسسکو کے دورہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کے لئے SAP سنٹر جو سان جوز میں واقع ہے۔ مودی کا شایان شان استقبال کرنے کی تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو ریکارڈ رکھا جاتا ہے، اسکے مطابق ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1949ء میں اور مرارجی دیسائی نے 1978ء میں سان فرانسسکو کا دورہ کیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ سان فرانسسکو کے اطراف و اکناف کے شہروں کو سلیکان ویلی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں سان فرانسسکو کا بھی اہم رول رہا ہے کیونکہ یہ غدر پارٹی کا ہیڈکوارٹر تھا جس نے حصول آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جواہر لال نہرو نے یوں تو امریکہ کے چار سرکاری دورے کئے جو 1949ء، 1956ء، 1960 اور 1961ء میں کئے گئے۔

ان میں سے بعض دورے تو تین ہفتہ طویل بھی تھے۔ جواہر لال نہرو ایسے پہلے ہندوستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے امریکہ کے کئی دورے کئے اور وہ متعدد مقامات سے واقف تھے۔ دوسری طرف اندرا گاندھی سے بھی بحیثیت وزیراعظم امریکہ کے تین سرکاری دورے کئے جو 1966ء، 1971ء اور 1982ء میں کئے گئے۔ جون 1978ء میں مرارجی دیسائی سان فرانسسکو کا دورہ کرنے والے دوسرے وزیراعظم بن گئے۔ اب چلتے ہیں راجیوگاندھی کی طرف جنہوں نے امریکہ کے تین سرکاری دورے کئے۔ 1985ء میں دو بار اور 1987ء میں ایک بار نرسمہا راؤ نے 1992ء اور 1994ء میں امریکہ کا دورہ کیا۔ 1994ء میں انہوں نے نیویارک اور واشنگٹن کے علاوہ بوسٹن اور ہوسٹن کا بھی دورہ کیا۔ اندر کمار گجرال نے وزیراعظم کی حیثیت سے پہلی بار 1997ء میں امریکہ کا دورہ کیا جبکہ اٹل بہاری واجپائی نے 2000ء، 2002ء، 2003ء اور 2004ء میں امریکہ کے چار دورے کئے۔ منموہن سنگھ کو امریکہ کا سرکاری دورہ سب سے زیادہ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2004ء، 2005ء کے علاوہ 2008ء میں دو بار اور 2009ء میں دو بار کے علاوہ 2010ء اور 2013ء میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ نریندر مودی اب تک ایکبار امریکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

اوکلاہامہ زلزلہ کے بعد تیل کے دو کنویں بند
اوکلاہامہ سٹی ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اوکلاہامہ میں زلزلہ کے بعد آئیل اینڈ گیس آپریٹرس نے دو تیل کے کنوؤں کو بند کردیا ہے اور یہاں پر پیداوار گھٹ گئی ہے۔ اوکلاہامہ میں مسلسل زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ اس لئے رضاکارانہ طور پر تیل کے کنوؤں کو بند کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔